← حرفِ نیاز
سلطانِ کائنات محمدؐ کی ذات ہے
نورِ جمالِ ذات محمدؐ کی ذات ہے
نورِ نبیؐ سے بزمِ جہاں میں ہے روشنی
قالبِ جہاں حیاتِ محمدؐ کی ذات ہے
منسوب آپؐ سے ہیں جہاں بھر کی خوبیاں
سرچشمۂ صفات محمدؐ کی ذات ہے
جو اِک نظر میں کر دے گداگر کو تاجور
عالی نسب وہ ذاتِ محمدؐ کی ذات ہے
طوفان میں جس کا نام ہوا نوحؑ کی پناہ
وہ مایۂ نجات محمدؐ کی ذات ہے
ساجدؔ کو جس کے لطف نے بخشا ہے یہ سرور
ذو جاں کائنات محمدؐ کی ذات ہے