← حرفِ نیاز
1
سُلطانِ کائنات محمدؐ کی ذات ہے
نورِ جمالِ ذات‘ محمدؐ کی ذات ہے
2
نُورِ نبیؐ سے بزمِ جہاں میں ہے روشنی
قالبِ جہاں‘ حیاتِ محمدؐ کی ذات ہے
3
منسوب آپؐ سے ہیں جہاں بھر کی خوبیاں
سرچشمۂ صِفات محمدؐ کی ذات ہے
4
جو اِک نظر میں کر دے گداگر کو تاجور
عالی نسب وہ ذات محمدؐ کی ذات ہے
5
طوفان میں جس کا نام ہُوا نوحؑ کی پناہ
وہ مایۂ نَجات محمدؐؐؐؐ کی ذات ہے
6
ساجد کو جس کے لطف نے بخشا ہے یہ سرور
وہ جانِ کائنات محمدؐ کی ذات ہے