← جانِ جہاں
راہ جاتی ہے خزینے کی طرف
جائیں مکّہ اور مدینے کی طرف
جو حقیقت سے لباب ہے بھرا
دیکھیے اُس آئینے کی طرف
نعت گوئی کو تمنّائی⚠️ ہے دل
اور بھی کچھ سال جینے کی طرف
سبز گنبد اے خدا! آئے نظر
جب جھکے گردن یہ سینے کی طرف
بام تک جانا اگر مقصود ہے
آپ ﷺ جائیں پہلے زینے کی طرف
نوں⚠️ جہاں کی ہے مدینے پر نظر
سبھے⚠️ سب دیکھیں تجھے⚠️ کی طرف
ساتھ ساجدؔ کو بھی لے جائیں ضرور
جانا جو چاہیں مدینے کی طرف