← جانِ جہاں
1
راہ جاتی ہے خزینے کی طرف
جائیں مکّہ اور مدینے کی طرف
2
جو حقیقت سے لباب ہے بھرا
دیکھیے اُس آئینے کی طرف
3
نعت گوئی کو تمنّائی⚠️ ہے دِل
اور بھی کچھ سال جینے کی طرف
4
سبز گُنبد اے خُدا! آئے نظر
جب جھکے گردن یہ سینے کی طرف
5
بام تک جانا اگر مقصود ہے
آپ ﷺ جائیں پہلے زینے کی طرف
6
نوں⚠️ جہاں کی ہے مدینے پر نظر
سبھے⚠️ سب دیکھیں تجھے⚠️ کی طرف
7
ساتھ ساؔجِد کو بھی لے جائیں ضرور
جانا جو چاہیں مدینے کی طرف