← نور و سرور
مجھ کو بھی ہو نصیب زیارتِ رسولؐ کی
اللہ کا جمال ہے جلوتِ رسولؐ کی
کیسے ادا ہو شکرِ خدائے کریم کا
انعام ہے خدا کا محبتِ رسولؐ کی
عرشِ عظیم بھی تَے پائے رسولؐ ہے
صلِّ علیٰ یہ شان ہے شوکتِ رسولؐ کی
سرکار ہیں جہاں کے لیے رحمتِ تمام
سرمایۂ حیات ہے رحمتِ رسولؐ کی
ذاتِ خدا کی قَسم کہ رہا ہوں میں
لاریب پاکباز ہے عزّتِ رسولؐ کی
سرکار ہیں تمام رسولوں کے پیشوا
خیرالانام جہاں میں ہے امتِ رسولؐ کی
اندیشۂ روزِ حشر کا ساجد نہیں ہمیں
ہو گی نصیب ہم کو شفاعتِ رسولؐ کی