نور و سرور
1

مجھ کو بھی ہو نصیب زیارت رسُولؐ کی

اللہ کا جمال ہے جلوت رسُولؐ کی

2

کیسے ادا ہو شُکر خُدائے کریم کا

اِنعام ہے خُدا کا محبت رسُولؐ کی

3

عرشِ عظیم بھی تۂ پائے رسُولؐ ہے

صلِّ علیٰ یہ شان یہ شوکت رسُولؐ کی

4

سرکار ہیں جہاں کے لیے رحمتِ تمام

سرمایۂ حیات ہے رحمت رسُولؐ کی

5

ذاتِ خُدا کی قَسم کہ رہا ہوں میں

لاریب پاکباز ہے عِترت رسُولؐ کی

6

سرکار ہیں تمام رسولوںؑ کے پیشوا

خیرُالامم جہاں میں ہے اُمت رسُولؐ کی

7

اندیشہ روزِ حشر کا ساؔجِد نہیں ہمیں

ہو گی نصیب ہم کو شفاعت رسُولؐ کی