رباعیاتِ ساجد

اللہ کی توفیق سے کرتا ہوں شروع

الحمد یہ ہے خیر کا روشن موضوع

عرفاں کی لغت میں ہے جو اسم اعظم

وہ پیکر رحمت سے ہُوا مہر طلوع