رباعیاتِ ساؔجِد
1

اللہ کی توفیق سے کرتا ہوں شروع

الحمد یہ ہے خیر کا روشن موضوع

عِرفاں کی لغت میں ہے جو اسم اعظم

وہ پَیکر رحمت سے ہُوا مہر طلوع