رباعیاتِ ساؔجِد
1

لیں صبر سے ہم کام، نہ گھبرائیں ہم

ثابت قدمی جان سے اپنائیں ہم

اللہ کا ہو ذِکر زبان پر دِن رات

ماحول پہ خُوشبو کی طرح چھائیں ہم