رباعیاتِ ساؔجِد
1

تُو بخش مِرے سارے معاصی رہا!

جتنی ہیں خطائیں اُنہیں رحمت سے مٹا

جب موت گلے مجھ سے لگے، میرے خُدا!

ہیں جو بھی نکو کار مجھے اُن سے ملا