رباعیاتِ ساؔجِد
1

تعظیم نبیؐ پاک سے دِل کو بھریے

القاب ہوں اُن کے لئے اچھے اچھے

ہم عام سے لفظوں سے پُکاریں نہ اُنہیں

اِک دوسرے کو ہم ہیں بُلاتے جیسے