شوقِ فراواں
1

راہ جس رہرو کی ہے راہِ سُنّت سے الگ

زِندگی اُس کی نہیں ہوتی شقاوت⚠️ سے الگ

2

اُسوۂ احمد میں ہے صلح و صفا پاکیزگی

یہ بھی کیا جینا ہوا جذب و محبت سے الگ

3

رحمت لِلعالَمین گُل انبیا کے ہیں اِمام

ایک ذرّہ بھی نہیں ہے نُورِ رحمت سے الگ

4

انبیا سارے اُنہی کے نُور ہیں بہرِ⚠️ در

کوئی کب ہے آپ کے فیضِ رِسالت سے الگ

5

اِن طبیبوں کے یہاں کب زخمِ اُلفت کا عِلاج

چارہ اِن زخموں کا ہے سنگِ جراحت سے الگ

6

زِندگی اُن کی نَوازِش سے بڑی آسان ہے

وہ گَراں ہے جو گھڑی ہے اُن کی رحمت سے الگ

7

نعتِ آقا کی رواں ساؔجِد ہے نوکِ کلک پر

لکھ نہیں سکتا میں کچھ بھی اُن کی مِدحت سے الگ