← ذوقِ جمال
1
محبوبِ حق نے حق سے بندے ملا دیے ہیں
صَحرا میں رحمتوں کے دریا بہا دیے ہیں
2
اللہ کے نبیؐ نے جھگڑے مٹا دیے ہیں
حائل تھے سنگ چتے رو سے بنا دیے ہیں
3
پردے جو درمیاں تھے سارے اُٹھا دیے ہیں
آسرارِ مصطفٰؐے نے کُھل کر بتا دیے ہیں
4
دستِ کرم نے کھولے دریچِ معرفت کے
تاریک جو دیے تھے سارے جَلا دیے ہیں
5
وحشت بھرے مناظر گُلزار بن کے مِلے
ویرانے پھر سے سُننے کیا کیا بسا دیے ہیں
6
ہموار کر دیے ہیں زیر و زبرؐ نبیؐ نے
نخوت کے جوشناں تھے سارے مٹا دیے ہیں
7
شاہِ رُسُلؐ کے احساں ہیں بے شُمار ساؔجِد
بنجر زمیں میں کیا کیا گُلشن کِھلا دیے ہیں