حرفِ نیاز

چشمِ رحمت کا اشارا ہو گا

اوج پر میرا ستارا ہو گا

ہوگی مقبول مناجاتِ میری

میرے ہر درد کا چارا ہو گا

گنبدِ پاک نظر آئے گا جب

دیدنی حال ہمارا ہو گا

ہر طرف جلوؤں کی بارش ہوگی

ہر طرف نور کا دھارا ہو گا

مجھ سے بے کس پہ عنایت ہوگی

میری جانب بھی اشارا ہو گا

روز و شب رہتا ہے ساجدؔ بے خود

چشمِ محشور کا مارا ہو گا