← حرفِ نیاز
1
چشمِ رحمت کا اِشارا ہو گا
اوج پر میرا سِتارا ہو گا
2
ہوگی مقبول مناجات میری
میرے ہر درد کا چارا ہوگا
3
گُنبدِ پاک نظر آئے گا جب
دیدنی حال ہمارا ہوگا
4
ہر طرف جلوؤں کی بارِش ہوگی
ہر طرف نور کا دھارا ہوگا
5
مجھ سے بے کس پہ عِنایت ہوگی
میری جانب بھی اِشارا ہو گا
6
روز و شب رہتا ہے ساؔجِد بے خود
چشمِ مخمور کا مارا ہو گا