← حرفِ نیاز
1
دلِ حزیں کو خُوشی کا پِیام آیا ہے
مِری زُباں پہ محمدؐ کا نام آیا ہے
2
سرور کیف سے مدہوش دِل کی دنیا ہے
ضرور دِل کو جوابِ سلام آیا ہے
3
تَصوُّر آپؐ کا ہے زِندگی کا سرمایہ
خِیالِ آپؐ کا مشکل میں کام آیا ہے
4
لکھا گیا غمِ خواجہ مِرے مقدر میں
مِرے نصیب میں سوزِ تمام آیا ہے
5
نبیؐ کا شہر ہے آہستہ سانس لے ساؔجِد
نظر جُھکا درِ خیرالانام آیا ہے