← حرفِ نیاز
1
دِل وقفِ تمنائے رسولِؐ عربی ہے
فردوس تہِ پائے رسولِؐ عربی ہے
2
گُم میری نظر جلوۂ رُخسارِ نبیؐ ہیں
دِل زمزمہ پیرائے رسولِ عربی ہے
3
ہے انجمنِ قُدس میں جس حُسن کا چرچا
وہ پیکرِ زیبائے رسولِؐ عربی ہے
4
ذرّے کو پیمانہ رنگین بنا دے
وہ مستیِ صہبائے رسولِؐ عربی ہے
5
ہر قطرے میں موجود ہے قُلزُم کا تموّج
اے شوق! یہ دریائے رسولِؐ عربی ہے
6
یہ بزم یونہی جلوؤں سے معمور رہے گی
حق انجمن آرائے رسولِؐ عربی ہے
7
رہوارِ محبت! ذرا آہستہ قدم رکھ
ہاں دیکھ! یہ صحرائے رسولِؐ عربی ہے
8
آفاق کا گوشہ کوئی اوجھل نہیں جس سے
وہ دیدۂ بینائے رسولِؐ عربی ہے
9
ساؔجِد میرے اِحساس میں جو نورِ طرب ہے
یہ جلوۂ اسمائے رسولِؐ عربی ہے