← حرفِ نیاز
روحِ عالم ہیں کونین کی جان ہیں
آپؐ ساری خدائی کے سلطان ہیں
رو نقیں عالمِ قدس کی ہیں فدا
رفعتیں عرش کی اُن پہ قربان ہیں
جب سے مائل اِدھر ہے وہ چشمِ کرم
مجھ پہ سب مشکلیں میری آسان ہیں
آپؐ کی خاکِ پا سُرمۂ چشمِ جاں
آپؐ فردوس کی شوکت و شان ہیں
آپؐ کا ذکر لاریب ہے جاں فزا
دل کے آزار کا آپؐ درمان ہیں
آپؐ نورِ خدا جلوۂ ذات ہیں
چشمِ ظاہریں گو شکلِ انسان ہیں
آپؐ کے دم سے زندہ ہے ساجدؔ کا دل
آپؐ ساجدؔ کے ایمان کی جان ہیں