← حرفِ نیاز
1
XXXروحِ عالَم ہیں کونین کی جان ہیں
آپؐ ساری خدائی کے سُلطان ہیں
2
رو نقیں عالَمِ قُدس کی ہیں فِدا
رِفعتیں عرش کی اُن پہ قربان ہیں
3
جب سے مائل اِدھر ہے وہ چشمِ کرم
مجھ پہ سب مُشکلیں میری آسان ہیں
4
آپؐ کی خاکِ پا سُرمۂ چشمِ جاں
آپؐ فِردَوس کی شوکت و شان ہیں
5
آپؐ کا ذِکر لاریب ہے جاں فِزا
دِل کے آزار کا آپؐ درمان ہیں
6
آپؐ نُورِ خُدا جلوۂ ذات ہیں
چشمِ ظاہریں گو شکلِ انسان ہیں
7
آپؐ کے دم سے زِندہ ہے ساؔجِد کا دِل
آپؐ ساؔجِد کے ایمان کی جان ہیں