حرفِ نیاز

آئنۂ ذات کا محمدؐ ہیں

جانِ ارض و سما محمدؐ ہیں

پیکرِ نور ہے خدا کا نبیؐ

جلوۂ حق نما محمدؐ ہیں

میری سرکارِ مرشدِ دوراں

رہبرِ انبیاء محمدؐ ہیں

مُحسنِ کونین اِن کا جلوہ ہے

عینِ شمسِ الضحیٰ محمدؐ ہیں

جان ہے جن کے نام پر قرباں

دل ہے جن پر فدا محمدؐ ہیں

اب تلاطم کا غم نہیں ساجدؔ

میری جاں ناخدا محمدؐ ہیں