← حرفِ نیاز
1
آئنہ ذات کا محمدؐ ہیں
جانِ ارض و سما محمدؐ ہیں
2
پیکرِ نور ہے خُدا کا نبیؐ
جلوہِ حق نُما محمدؐ ہیں
3
میری سرکارؐ مرشدِ دوراں
رہبرِ انبیاؑ محمدؐ ہیں
4
حُسنِ کونین اُن کا جلوہ ہے
عینِ شمسُ الضحیٰ محمدؐ ہیں
5
جان ہے جن کے نام پر قُرباں
دل ہے جن پر فِدا محمدؐ ہیں
6
اب تلاطم کا غم نہیں ساؔجد
میری جاں ناخدا محمدؐؐؐؐ ہیں