حرفِ نیاز
1

XXXمجھ کو بھی ہو نصیب زیارتِ رسُولؐ کی

اللہ کا جمال ہے صورتِ رسُولؐ کی

2

کیسے ادا ہو شُکرِ خُدائے کریم کا

اِنعام ہے خُدا کا محبتِ رسُولؐ کی

3

عرشِ عظیم بھی تو پائے رسُولؐ ہے

صلِّ علیٰ یہ شان یہ شوکتِ رسُولؐ کی

4

سرکار ہیں جہاں کے لیے رحمتِ تمام

سرمایۂ حیات ہے رحمتِ رسُولؐ کی

5

مجھ کو قسم ہے بنتِ پَیمبرؐ کے نام کی

معصوم و پاکباز ہے عترتِ رسُولؐ کی

6

سرکار ہیں تمام رسولوں کے پیشوا

خیرُالانام جہاں میں ہے اُمتِ رسُولؐ کی

7

ساؔجِد نہیں ہے فکر ہمیں یومِ حشر کی

ہوگی نصیب ہم کو شفاعتِ رسُولؐ کی