← حرفِ نیاز
1
محبت کا مزا آئے خُدایا!
دیارِ مُصطفؐےٰ آئے خُدایا!
2
بہت بے چین اب قلبِ حَزیں ہے
نظر وہ دلربا آئے خُدایا!
3
تمنا جس کی میری زِندگی ہے
ہے دِل جس پر فِدا آئے ؟خُدایا!
4
نِہاں قرآں کی جو آیات میں ہے
وہ جلوہ بَرملا آئے خُدایا!
5
ملے گا کب مجھے اِذنِ حضوری
پَیامِ جاں فِزا آئے خُدایا!
6
ہے جس کی یاد ساؔجِد جان میری
نظر وہ خُوش لقا آئے خُدایا!