← حرفِ نیاز
1
محبوبِ کردگار حبیبِ خُدا ہُوا
اللہ کا رسُولؐ شہؐ دوسرا ہُوا
2
نُورِ خُدا سے نُورِ محمدؐ جُدا ہُوا
عالَم تمام مطلعِ نُور و ضِیا ہُوا
3
اُن کے فیوض سے ہمیں کیا کیا عطا ہُوا
غم آشنا ہوا کوئی نغمہ سَرا ہُوا
4
اُن کے طُفیل ہم پہ کھلی راہِ زِندگی
اُن کا ہر اِک غلام بھی مشکل کشا ہُوا
5
جلوہ ہے نُورِ ذات کا صورتِ رسُولؐ کی
دیکھا ہے جس نے اُن کو وہ حق آشنا ہوا
6
منزِل نے بڑھ کے اِس کو گلے سے لگایا
جس کارواں کا راہنما مصطفٰےؐ ہُوا
7
مِعراج کیا ہے؟ کیسے خِرد کی گِرہ کُھلے
نُورِ رسُولؐ واصِلِ نُورِ خُدا ہُوا
8
صلِّ علیٰ محبتِ مہرِ علی؟ کا فیض
ساؔجِد بھی آج شامِلِ بزمِ شِفا ہُوا