← حرفِ نیاز
1
متاعِ دِل و جاں ہے فیضان تیرا
کرم ہے جہاں پر مِری جان! تیرا
2
قصیدہ سرا تیرے،ارض و سما ہیں
ہے ہر ایک ذرّہ ثناخوان تیرا
3
جَلو میں تِرے پھول برسائیں حوریں
اٹھائیں ملائک قلمدان تیرا
4
خُدا کا ہے جلوہ تِرا نُور آقا؟ !
خُدا کا ہے عِرفان، عِرفان تیرا
5
مُحیطِ جہاں ہے تِرا ابرِ رحمت
ہے سارے زمانے پہ اِحسان تیرا
6
خُدا کا اشارہ ہے تیرا اشارہ
خُدا کا ہے فرمان، فرمان تیرا
7
گزر کس کا ہو تیرے خَلوت کدے میں
کہ جلوتِ گہِ حق ہے ایوان تیرا
8
گُزار اپنے دِن رات ساؔجِد خُوشی سے
حبیبِ؟ خُدا ہے نِگہبان تیرا