← حرفِ نیاز
ہر انجمن میں نورِ نبیؐ جلوہ بار ہے
حق کا رسولؐ رحمتِ پروردگار ہے
جلوہ ہے جس کے رخ کا تجلّیِ نورِ حق
اک عمر سے اُسی کا مجھے انتظار ہے
کنجِ خراب اِس کی عنایت سے خلدزا
اِس کی نظر سے ذرّہ مہِ جلوہ بار ہے
یادِ نبیؐ میں آج کہیں بزم ہے جی
چھوٹا ہر اک ہوا کا پیامِ بہار ہے
خواجہؐ! نگاہِ لطف سے مسرور کر مجھے
یہ قلبِ ناتواں مرا غم کا شکار ہے
ساجدؔ مجھے ہو یورشِ غم کا ملال کیا
میری پناہ یادِ نبیؐ کا حصار ہے