حرفِ نیاز
1

ہر انجمن میں نُورِ نبیؐ جلوہ بار ہے

حق کا رسُولؐ رحمتِ پروَردِگار ہے

2

جلوہ ہے جس کے رُخ کا تجلّیِ نُورِ حق

اِک عمر سے اُسی کا مجھے انتظار ہے

3

کُنجِ خراب اِس کی عِنایَت سے خُلدزا

اِس کی نظر سے ذرّہ مہِ جلوہ بار ہے

4

یادِ نبیؐ میں آج کہیں بزم ہے سجی

جھونکا ہر اِک ہوا کا پَیامِ بہار ہے

5

خواجہؐ! نِگاہِ لُطف سے مسرور کر مجھے

یہ قلبِ ناتواں مِرا غم کا شکار ہے

6

ساؔجِد مجھے ہو یورشِ ؟غم کا مَلال کیا

میری پناہ یادِ نبیؐ کا حِصار ہے