حرفِ نیاز
1

XXXبَلائیں لیتا ہے عرشِ بَریں مدینے کی

ہے آسماں سے بھی اُونچی زمیں مدینے کی

2

ہے جلوہ گاہِ نبیؐ رحمتوں کا گہوارہ

فضا ہے کتنی جمیل و حَسِیں مدینے کی

3

نبیؐ کے شہرِ مقدس کی بات کر‘ زائر!

ہے داستان بہت دِل نشیں مدینے کی

4

نکال راہ کوئی تشنگی بُجھانے کی

سبیل ڈھونڈ کوئی ہم نشیں مدینے کی

5

قسم خُدا کی بڑی قیمتی ہے یہ مٹی

ہے موتیوں سے بھری سرزمیں مدینے کی

6

نبیؐ کے شہر سے لوٹے ہیں قافلے ساؔجِد

چلی ہوائے نِشاط آفریں مدینے کی