حرفِ نیاز
1

تاریخ محبت کی رقم کرتے رہیں گے

ہم تذکرۂ شاہِؐ اُمم کرتے رہیں گے

2

پہلے بھی رہی شاملِ حال اُن کی نوازش

آئندہ بھی وہ اپنا کرم کرتے رہیں گے

3

اللہ کا گھر یونہی ضِیا بار رہے گا

ہم رقص کُناں طوفِ حرم کرتے رہیں گے

4

منسوب ہوئی سُنّتِ شبیرؑ ہمِیں سے

سر اپنے رہِ حق میں قلم کرتے رہیں گے

5

نقشِ کفِ پا اُن کا اُتاریں گے ہمہ دم

قرطاس پہ یوں نقشِ‘ اِرم کرتے رہیں گے

6

ایثار و وفا مشربِ عُشاّق ہے ساؔجِد

ایثار دِل و جان کا ہم کرتے رہیں گے