← جانِ جہاں
تذکرۂ آپ ﷺ کا کرے کوئی
جنّت نو کا⚠️ ہرا کرے کوئی
زندگی اپنی پُر بہار کرے
آپ ﷺ سے التجا کرے کوئی
آپ ﷺ کے ذکر سے خزاں میں بھی
گُل کی صورت بکھلا⚠️ کرے کوئی
بے ادب، بے نصیب ہوتا ہے
یہ نہ ہرگز خطا کرے کوئی
دور و نزدیک سے وہ سنتے ہیں
عرضِ اُنہیں مُدّعا کرے کوئی
ذات کے مظہرِ اتم ہیں وہ
سامنا اُن کا کیا کرے کوئی
میں لکھوں نعت رات دن ساجدؔ
میرے حق میں دعا کرے کوئی