← جانِ جہاں
1
بس گوشے میں جہاں کے کردو بیاں⚠️ نہیں
ذِکرِ رسُول ﷺ کون و مَکاں میں کہاں نہیں
2
تُو مُضطَر و حَزیں ہے کیوں؟ غم کا عِلاج کر
اُن پر درود سے تِری کیوں تر زُباں نہیں
3
فہم و خِرد سے ماوری⚠️ پرواز آپ ﷺ کی
اُن سا جہاں میں کوئی بُلند آشیاں نہیں
4
شمشاد اُن کا قد ہے تو چہرہ گلاب ہے
حُسن اُن کا کس چَمن میں تخلیقِ فِشاں⚠️ نہیں
5
ہرگِز جُدا نہیں ہے خُدا رسُولِ پاک ﷺ
جنب⚠️ ایک دوسرے میں ہیں، کوئی گُماں نہیں
6
دوزخ کا خوف اور نہ فِردَوس کی ہوس
اُلفت کے کاروبار میں سُود و زیاں نہیں
7
دِل کے معاملات بھی ساؔجِد عجیب ہیں
کیسے اُنہیں بیاں کریں، یہ داستاں نہیں