جانِ جہاں
1

تذکرۂ آپ ﷺ کا کرے کوئی

جنّت نو کا⚠️ ہرا کرے کوئی

2

زِندگی اپنی پُر بہار کرے

آپ ﷺ سے اِلتجا کرے کوئی

3

آپ ﷺ کے ذِکر سے خزاں میں بھی

گُل کی صورت بکھلا⚠️ کرے کوئی

4

بے ادب، بے نصیب ہوتا ہے

یہ نہ ہرگِز خطا کرے کوئی

5

دور و نزدیک سے وہ سنتے ہیں

عرضِ اُنہیں مُدّعا کرے کوئی

6

ذات کے مظہرِ اَتَم ہیں وہ

سامنا اُن کا کیا کرے کوئی

7

میں لکھوں نعت رات دِن ساؔجِد

میرے حق میں دُعا کرے کوئی