جانِ جہاں

ذکرِ خیر الانام ہوتا ہے

صبح ہوتا ہے شام ہوتا ہے

جو بھی اُن کا غلام ہوتا ہے

مردِ ذی احترام ہوتا ہے

اُن کی باتیں ہیں وحی کی باتیں

وہ خدا کا کلام ہوتا ہے

دور منزل ہو لاکھ، اُن کے طفیل

فاصلہ ایک گام ہوتا ہے

جو نبی آتا ہے لب پہ نامِ رسول ﷺ

تقصۂ⚠️ غم تمام ہوتا ہے

وہ ہیں خوش بخت جن کی قسمت میں

اُن کی رحمت کا جام ہوتا ہے

جن کی نسبت نبی ﷺ سے ہے ساجدؔ

عالی اُن کا مقام ہوتا ہے