← جانِ جہاں
1
ذِکرِ خیر الانام ہوتا ہے
صبح ہوتا ہے شام ہوتا ہے
2
جو بھی اُن کا غلام ہوتا ہے
مردِ ذی احترام ہوتا ہے
3
اُن کی باتیں ہیں وحی کی باتیں
وہ خُدا کا کلام ہوتا ہے
4
دور منزِل ہو لاکھ، اُن کے طفیل
فاصلہ ایک گام ہوتا ہے
5
جو نبی آتا ہے لب پہ نامِ رسُول ﷺ
تقصۂ⚠️ غم تمام ہوتا ہے
6
وہ ہیں خُوش بخت جن کی قِسِمت میں
اُن کی رحمت کا جام ہوتا ہے
7
جن کی نِسبت نبی ﷺ سے ہے ساؔجِد
عالی اُن کا مَقام ہوتا ہے