← جانِ جہاں
حُسنِ رسول ﷺ کی کہاں کوئی مثال ہے
ذاتِ خدا کی زین⚠️ یہ شانِ جمال ہے
جس دل میں یادِ اُن کی نہیں، دل وہ دل نہیں
اُن کا نہیں جو شیفتہ، آشفتہ حال ہے
تیغِ ستم میں دم نہیں اُن کی طرف نُوکے⚠️
تیرِ الم کے سامنے نامِ اُن کا ڈھال ہے
کیکر ریاض دل کی نہ ہر اک گلی کھلے⚠️
دل میں سدا اُنہی کی بہارِ خیال ہے
مائل ادھر بھی مصطفیٰ ﷺ کی ہو نگاہِ پاک
چھایا رُخِ جہاں پہ غبارِ ملال ہے
اُن کا فقیر دُور کے ماروں کا ہے اُنیس
نبضِ الم زدوں کا وہ نبضاں⚠️ حال ہے
ساجدؔ ہے رحمتوں کا نزول اُن پر رات دن
جن پر شفیقِ سرورِ عالم ﷺ کی آل ہے