جانِ جہاں
1

رحمتوں کا در ہمیشہ باز ہے

یہ نبی ﷺ کی جلوہ گاہِ ناز ہے

2

جس کی منزِل بامِ دیوارِ حرم

وہ کبوتر واقعی شہباز ہے

3

آپ ﷺ کا قد اور صورت آپ ﷺ کی

حق کی وہ تخلیق کا اعجاز ہے

4

عالَمِ ارض و سما سے ماوری⚠️

لامَکاں تک آپ ﷺ کی پرواز ہے

5

گر نہیں ہے قلب میں سوز و گُداز

زِیست کا یہ ساز بے آواز ہے

6

نعمتِ حق کا ادا یوں شُکر ہو

نعت گائے جو بھی خُوش آواز ہے

7

شانِ حق ساؔجِد ہے محبوبِ خُدا

مُصطفٰؐے ﷺ کی ذاتِ حق کا راز ہے