← جانِ جہاں
1
حُسنِ رسُول ﷺ کی کہاں کوئی مِثال ہے
ذاتِ خُدا کی زین⚠️ یہ شانِ جمال ہے
2
جس دِل میں یادِ اُن کی نہیں، دِل وہ دِل نہیں
اُن کا نہیں جو شِیفتہ، آشفتہ حال ہے
3
تیغِ ستم میں دم نہیں اُن کی طرف نُوکے⚠️
تیرِ الَم کے سامنے نامِ اُن کا ڈھال ہے
4
کیکر ریاض دِل کی نہ ہر اِک گلی کھلے⚠️
دِل میں سدا اُنہی کی بہارِ خِیال ہے
5
مائل ادھر بھی مُصطفٰؐے ﷺ کی ہو نِگاہِ پاک
چھایا رُخِ جہاں پہ غُبارِ مَلال ہے
6
اُن کا فقیر دُور کے ماروں کا ہے اُنیس
نبضِ الَم زدوں کا وہ نبضاں⚠️ حال ہے
7
ساؔجِد ہے رحمتوں کا نزول اُن پر رات دِن
جن پر شفیقِ سرُورِ عالَم ﷺ کی آل ہے