جانِ جہاں

آپ ﷺ ہیں روحِ مُجسّم آقا ﷺ!

سر بسر رحمتِ عالم آقا ﷺ!

انبیا خلقِ خدا کے رہبر

آپ ﷺ ہیں رہبرِ اعظم آقا ﷺ!

ہو سلام آپ ﷺ پر ہر ساعت

ہو درود آپ ﷺ پہ ہر دم آقا ﷺ!

ایک ہلکی سی عنایت کی نظر

راستے میرا ہے پُر خم آقا ﷺ!

آپ ﷺ کی ذاتِ مُجسّم رحمت

لطف کا چشمۂ زمزم آقا ﷺ!

ہو خیال آپ ﷺ کا دل میں دائم

آپ ﷺ کی یاد ہو ہر دم آقا ﷺ!

التفات آپ ﷺ کریں ساجدؔ پر

اک نظر میرے مکرّم آقا ﷺ!