← جانِ جہاں
1
سرے تا پا جلوہ افشاں شمعِ یزداں آپ ﷺ ہیں
آپ ﷺ حُسنِ ذاتِ مُطلِق، جانِ جاناں آپ ﷺ ہیں
2
رحمت لِلعالَمین ہیں آپ ﷺ خاتم المرسلین
عرش و کرسی آپ ہیں تفسیرِ قرآں آپ ﷺ ہیں
3
اپنوں بیگانوں پہ ہر دم آپ ﷺ کی ہیں رحمتیں
سر بسر وصیں⚠️ میں، شانِ مسلماں آپ ﷺ ہیں
4
حق نے کھولا بابِ علم و آگہی کا
خازنِ لُطف و عطا اُلفت کے دیواں آپ ﷺ ہیں
5
آپ ﷺ کے اذکار سے دِل مست و جاں سَرشار ہے
آپ ﷺ جانِ آرزو ہیں دِل کا ارماں آپ ﷺ ہیں
6
جن کے ہے یمن قدم سے دشت بھی رنگِ چَمن
جن کے دم سے مُشکلیں ہوتی ہیں آساں آپ ﷺ ہیں
7
جن سے ظاہر انبیا کا ہے جمالِ جاں فِزا
ساؔجِد اُن پھولوں کا اِک جامعِ گُلستاں آپ ﷺ ہیں