جانِ جہاں
1

آپ ﷺ ہیں روحِ مُجسّم آقا ﷺ!

سر بسر رحمتِ عالَم آقا ﷺ!

2

انبیا خَلقِ خُدا کے رَہبَر

آپ ﷺ ہیں رَہبَرِ اعظم آقا ﷺ!

3

ہو سلام آپ ﷺ پر ہر ساعت

ہو درود آپ ﷺ پہ ہر دم آقا ﷺ!

4

ایک ہلکی سی عِنایَت کی نظر

راستے میرا ہے پُر خم آقا ﷺ!

5

آپ ﷺ کی ذاتِ مُجسّم رحمت

لُطف کا چشمۂ زمزم آقا ﷺ!

6

ہو خِیال آپ ﷺ کا دِل میں دائم

آپ ﷺ کی یاد ہو ہر دم آقا ﷺ!

7

اِلتِفات آپ ﷺ کریں ساؔجِد پر

اِک نظر میرے مکرّم آقا ﷺ!