← جانِ جہاں
1
لاکھ گہرا زخمِ دِل ہو عِشق کے آزار کا
ایک رحمت کی نظر ہے چارہ اِس بیمار کا
2
پرتوِ ذاتِ خُدا ہے سیّدِ عالَم کی ذات
کعبۂ جاں، گوشِ اُن کے ابروئے خم دار کا
3
مُصطفٰؐے ﷺ کی ہے زیارت دیدِ خلّاقِ جہاں
ذات کی تصویر، جلوہ آپ ﷺ کے رخسار کا
4
اب بھی اُن کی خاک کی خُوشبو مشامِ جاں میں ہے
یاد نظارہ ہے اُن کے کوچہ و بازار کا
5
مُصطفٰؐے ﷺ کے شہر کی آب و ہوا پُر لُطف ہے
کیا جاں پرور ہے سایہ آپ ﷺ کی دیوار کا
6
بھول سکتا ہی نہیں ہے دِل وہ نقشۂ جاں فِزا
احَد کو بہار⚠️ کا اور گُنبدِ مینار کا
7
حُبِّ محبوب ﷺ خُدا کو چاہیے مہر و نِیاز
کام کیا ساؔجِد یہاں ہے بحث و دستار کا