← جانِ جہاں
1
مِرا وظیفہ درود و سلام ہو جائے
اسی میں زِندگی مِری تمام ہو جائے
2
خُدا کا لُطف و کرم مجھ پہ عام ہو جائے
مِرا بھی اُن کے غلاموں میں نام ہو جائے
3
شرفِ نصیب ہو ہر سال مجھ کو عمرے کا
مِرے سفر کا کوئی انتظام ہو جائے
4
حرمِ مدینے کی اے کاش ہو مقدّر میں
مِرے نصیب میں بلھی⚠️ کی شام ہو جائے
5
خُدا کرے کہ بَہَم غیب سے ہوں نوں⚠️ اسباب
نبی ﷺ کے شہر میں میرا قیام ہو جائے
6
یہ جاں ہو مِری سَرشار اُن کی رحمت سے
کرم سے اُن کے یہ دِل شاد کام ہو جائے
7
پسندِ خاطِرِ مستانِ سُخن ہو ساؔجِد کا
قبولِ اہلِ نظر یہ کلام ہو جائے