← جانِ جہاں
1
مرحبا، شُکرِ خُدا، نُورِ الہٰی پیدا ہوا
جس سے ذاتِ حق ہوئی جلوہ نما، پیدا ہوا
2
اُنہیں سے بڑھ کے پُر لذّت ہے جس کا رنجن⚠️
ذات کا اعجاز جس کی ہر ادا، پیدا ہوا
3
اُن کی آمد پر دِل و جاں میں خُوشی لہرا گئی
غم کے ماروں کے جگر میں حوصلہ پیدا ہوا
4
مشفق، و مُونِس، مربّی و رفیق و غمگسار
سر بسر لُطف و عطا درد آشنا پیدا ہوا
5
جو شفیع المذنبین ہے اور خاتم المرسلین
جس کو حق نے تاجِ خلعت کی عطا، پیدا ہوا
6
رحمت لِلعالَمین جس کی ہے ذاتِ با صِفات
حق تعالیٰ سے نہیں ہے جو جُدا، پیدا ہوا
7
مُل خزانوں کی کلیدیں دی گئیں ساؔجِد جسے
سیّد و سرُورِ اِمامِ انبیا پیدا ہوا