← جانِ جہاں
وہ مشانِ⚠️ خدا خاتم المرسلین ﷺ ہے
تخلیقِ داور حیاتِ آفریں ہے
وہ صانع کی صنعت بڑی دلنشیں ہے
خدا کی وہ رحمت کی شکلِ حسیں ہے
مثال اُن کی کب چشمِ گردوں نے دیکھی
نظیر اُن کی عالم میں ہرگز نہیں ہے
بروزِ قیامت وہ محبوبِ یزداں
ہمیں بخشوائیں گے کاملِ یقین ہے
مُجسّم ہے جاں، جاں ہے وہ جہاں کی
سرمایۂ کرم، رحمتِ عالمیں ہے
سہارا دلِ آزردگاں کا محمّد ﷺ
اُنہیں جگر خستگاں شاہِ دیں ﷺ ہے
خدا را ادھر بھی نظرِ جاں عالم!
یہ ساجدؔ پریشان و اندو گیں⚠️ ہے