← جانِ جہاں
1
وہ مشانِ⚠️ خُدا خاتم المرسلین ﷺ ہے
تخلیقِ داوَر حَیاتِ آفریں ہے
2
وہ صانع کی صنعت بڑی دِلنشیں ہے
خُدا کی وہ رحمت کی شکلِ حَسِیں ہے
3
مِثال اُن کی کب چشمِ گردوں نے دیکھی
نَظِیر اُن کی عالَم میں ہرگِز نہیں ہے
4
بروزِ قِیامت وہ محبوبِ یزداں
ہمیں بخشوَائیں گے کامِلِ یقین ہے
5
مُجسّم ہے جاں، جاں ہے وہ جہاں کی
سرمایۂ کرم، رحمتِ عالمیں ہے
6
سہارا دِلِ آزردگاں کا محمّد ﷺ
اُنہیں جگر خستگاں شاہِ دیں ﷺ ہے
7
خُدا را ادھر بھی نظرِ جاں عالَم!
یہ ساؔجِد پریشان و اندو گیں⚠️ ہے