جانِ جہاں

عالی ہے ذاتِ والئی⚠️ بے کس پناہ کی

حق کا ولی ہے جس پہ نبی ﷺ نے نگاہ کی

قدسی و اِنس و جاں جہاں دیتے ہیں حاضری

کیسی بلند شان ہے اُس بارگاہ کی

پہنچی مدد رسول خدا ﷺ کی اک آن میں

جوئی⚠️ کہ اُن کے درد کے مارے نے آہ کی

رنج اُن سے پھر کر ہوا برباد بولہب⚠️

بوجہل نے بھی زندگی اپنی تباہ کی

بخت اُس کا ہے بلند جو اُن پر فدا ہوا

دل اُس کا ہے شاد آپ ﷺ کی جس نے بھی چاہ کی

یہ جلوے ہیں تمام نبی ﷺ کے جمال کے

جو بھی ہے ضو جہاں میں خورشید و ماہ کی

یہ آرزو ہے دل کی، لکھوں نعتِ مصطفیٰ ﷺ

ساجدؔ ہوں نہیں ہے چشم و جاہ کی