جانِ جہاں
1

صورتِ رسُولِ پاک ﷺ کی وہ آفتاب ہے

جس پر ہزار روشنیوں کا نِقاب ہے

2

سارے جہان پر جو برستا ہے رات دِن

شاہِ رُسُل ﷺ وہ لُطف و کرم کا سحاب ہے

3

شُکرِ خُدا، ہماری ہدایت کے واسطے

فرمانِ⚠️ رسُول ﷺ اور حق کی کتاب ہے

4

اُن کی مِثال سارے جہاں میں نہیں کوئی

حق کا نبی ﷺ خُدا کا حسین انتخاب ہے

5

در پہ نبی ﷺ کے رحمتیں بنتی ہیں ہر گھڑی

یہ سلسلہ نَوازِشوں کا بے حِساب ہے

6

اللہ نے نمونے کسی پیچے⚠️ رشد کے

اُسوۂ امیرِ انبیا ﷺ کا لاجواب ہے

7

جب سے نبی ﷺ کا نام ہے ساؔجِد زُباں پر

دِل میں کوئی خلش نہ کوئی اِضطِراب ہے