← جانِ جہاں
1
عالی ہے ذاتِ والئی⚠️ بے کس پناہ کی
حق کا ولی ہے جس پہ نبی ﷺ نے نِگاہ کی
2
قُدسی و اِنس و جاں جہاں دیتے ہیں حاضری
کیسی بُلند شان ہے اُس بارگاہ کی
3
پہنچی مدد رسُول خُدا ﷺ کی اِک آن میں
جوئی⚠️ کہ اُن کے درد کے مارے نے آہ کی
4
رنج اُن سے پھر کر ہوا برباد بولہب⚠️
بوجہل نے بھی زِندگی اپنی تباہ کی
5
بخت اُس کا ہے بُلند جو اُن پر فِدا ہوا
دِل اُس کا ہے شاد آپ ﷺ کی جس نے بھی چاہ کی
6
یہ جَلوے ہیں تمام نبی ﷺ کے جمال کے
جو بھی ہے ضو جہاں میں خورشید و ماہ کی
7
یہ آرزو ہے دِل کی، لکھوں نعتِ مُصطفٰؐے ﷺ
ساؔجِد ہوں نہیں ہے چشم و جاہ کی