← جانِ جہاں
انعام ہے خدا کا محبّتِ رسول ﷺ کی
ظاہر جہاں پر ہے فضیلتِ رسول ﷺ کی
سب انبیا کی اُمّتیں وہ بخشوائیں گے
کُل خلق کے لیے ہے شفاعتِ رسول ﷺ کی
اللہ کی عطا ہے یہ فیضانِ مصطفیٰ ﷺ
اللہ کا کرم ہے عنایتِ رسول ﷺ کی
حق کی جناب میں ہے وسیلہ نبی ﷺ کی ذات
ملتی ہیں نعمتیں یہ بدولتِ رسول ﷺ کی
اس کو نہیں ہے خوف، جہنّم کی آگ کا
جس کے نصیب میں ہے زیارتِ رسول ﷺ کی
پوری طفیلِ مصطفیٰ ﷺ دل کی ہو آرزو
پیشِ نظر ہو رات دن صورتِ رسول ﷺ کی
جو چیزی⚠️ مصطفیٰ ﷺ کی کچھ بھی نہ کر قبول
ساجدؔ خدا سے مانگ اطاعتِ رسول ﷺ کی