← جانِ جہاں
1
اِنعام ہے خُدا کا محبّتِ رسُول ﷺ کی
ظاہر جہاں پر ہے فضیلتِ رسُول ﷺ کی
2
سب انبیا کی اُمّتیں وہ بخشوَائیں گے
کُل خَلق کے لیے ہے شفاعتِ رسُول ﷺ کی
3
اللہ کی عطا ہے یہ فیضانِ مُصطفٰؐے ﷺ
اللہ کا کرم ہے عِنایَتِ رسُول ﷺ کی
4
حق کی جناب میں ہے وسیلہ نبی ﷺ کی ذات
ملتی ہیں نعمتیں یہ بدولتِ رسُول ﷺ کی
5
اس کو نہیں ہے خوف، جہنّم کی آگ کا
جس کے نصیب میں ہے زیارتِ رسُول ﷺ کی
6
پوری طفیلِ مُصطفٰؐے ﷺ دِل کی ہو آرزو
پیشِ نظر ہو رات دِن صورتِ رسُول ﷺ کی
7
جو چیزی⚠️ مُصطفٰؐے ﷺ کی کچھ بھی نہ کر قبول
ساؔجِد خُدا سے مانگ اِطاعَتِ رسُول ﷺ کی